سی ڈی اے شعبہ انوائرمنٹ واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر تیزی سے میواکی جنگلات تشکیل دے رہا ہے

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:25

]اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) وفاقی دارالحکومت کے ما حول کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر تیزی سے میواکی جنگلات تشکیل دے رہا ہی. اس سلسلے میں گزشتہ دنوں اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن فور میں شعبہ انفورسمنٹ نے دس کنال سے زائد سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) کے حوالے کی تھی۔

(جاری ہے)

اب سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر واگزار کرائی گئی دس کنال سے زائد سرکاری اراضی پر شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) نے میواکی فارسٹ تشکیل دے دیا ہے یہ اقدامات نہ صرف شہر کی زمین کو تجاوزات اور قبضہ مافیا سے پاک رکھنے میں مددگار ثابت ہونگے بلکہ شہر کی خوبصورتی اور سرسبز وشاداب رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہونگی.مزیدبرآں سیکٹر آئی ایٹ خصوصی طور پر خواتین کے لئے لیڈیز پارک بھی بنایا گیا جسمیں جوگنگ ٹریکس، واکنگ ٹریکس، چھوٹے بچوں کے لئے جھولے اور سائیکلنگ ٹریکس بھی بنائے گئے ہیں جس کا باقاعدہ افتتاح جمعہ کے روز کردیا جائے گا.علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ شعبہ جات نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی چودہ میں چار پارکس کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اسی طرح سیکٹر آئی سولہ میں ایک جبکہ ڈی بارہ میں پانچ پارکس کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ان تمام پارکس میں بیٹھنے کے لئے بینچز، روشنی کے مناسب انتظامات، سیکورٹی کے جدید انتظامات سمیت دیگر ضروری انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ تمام پارکس کو خوبصورت پھولوں سے بھی سجایا گیا ہے تاکہ آنے والی فیملیز بہتر اور دوستانہ ماحول میں بھرپور لطف اندوز ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :