گلوسٹر شائر 2022ء سیزن کیلئے ظفر گوہر سے دوبارہ معاہدہ کردیا

26 سالہ سپنر نے گزشتہ سیزن ڈرہم کیخلاف پہلی اننگز میں 50 رنز دیکر 5،دوسری اننگز میں 51 رنز کےعوض 6 وکٹوں سمیت میچ میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 دسمبر 2021 15:53

گلوسٹر شائر 2022ء سیزن کیلئے ظفر گوہر سے دوبارہ معاہدہ کردیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 دسمبر 2021ء ) قومی ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر کو گلوسٹر شائر نے 2022ء کے پورے سیزن کے لیے دوبارہ سائن کرلیا ہے۔ گلوسٹرشائر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ظفرگوہر نے سیزن کے پہلے چند مہینوں کے لیے ایک ریٹینی کھلاڑی کے طور پر دوبارہ کلب میں شمولیت اختیار کی ہے اور اگست اور ستمبر میں وہ تمام میچز کے لیے دستیاب ہوں گے، یعنی وہ سیزن کے پہلے میچ سے جولائی کے آخر تک تنخواہ کے حساب سے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

26 سالہ نوجوان نے اپنے ڈیبیو کے بعد گلوسٹر شائر کے لیے ڈرہم کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جہاں لیفٹ آرم سپنر نے پہلے اننگز میں 50 رنز دے کر 5 اور دوسری اننگز میں 51 رنز کے عوض 6 وکٹوں سمیت میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں تھی۔ ظفر گوہر 2022ء کے سیزن کے لیے کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں، ان کے علاوہ مارکس ہیرس، اجیت سنگھ ڈیل اور پال وین میکرن بھی کلب کی جانب سے ان ایکشن ہوں گے۔