پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی

جمعہ 11 ستمبر 2026 12:41

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2026ء) پاکستان انڈر 19 ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ انڈر 19 کو 177 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔ میچ میں سنچریاں سکور کرنے والے فرحان یوسف اور عثمان خان نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کامیابی کو ٹیم کی محنت اور مشکل کنڈیشنز کے لیے تیاری کا نتیجہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

عثمان خان نے کہا کہ ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد بیٹنگ مشکل ہوگئی تھی، اس لیے ہمارا منصوبہ ابتدائی اوورز میں وقت لے کر کھیلنا تھا۔ انگلینڈ کی کنڈیشنز پاکستان سے مختلف ہیں، تاہم مشکل حالات کے لیے پاکستان میں بھرپور تیاری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ باقی تین میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے لیے مزید میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان دوسرا ون ڈے 12 ستمبر کو گلڈفورڈ میں کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 14 ستمبر اور آخری میچ 16 ستمبر کو شیڈول ہے۔