47 سالہ عمران طاہر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 ستمبر 2026 12:20

47 سالہ عمران طاہر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
گیانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 ستمبر 2026ء ) سابق جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے 47 برس کی عمر میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔ 
کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

 
عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 
پانچ وکٹوں کی اس شاندار کارکردگی کے ساتھ عمران طاہر مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔
47 سال کی عمر میں ان کی یہ کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ وکٹیں لینے کی ان کی بھوک اب بھی برقرار ہے۔ 

متعلقہ عنوان :