حکومتی اقدامات کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ہوسکے ، سموگ کی صورتحال بدستور انتہائی خراب

ڈی ایچ اے فیز viii میں371،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 374ریکارڈ کیاگیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 12:21

حکومتی اقدامات کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ہوسکے ، سموگ کی صورتحال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) حکومتی اقدامات کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ہوسکے اور سموگ کی صورتحال بدستور انتہائی خراب ہے ۔

(جاری ہے)

ٹائون ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس271ریکارڈ کیا گیا،ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 250،ڈی ایچ اے فیز viii بذریعہ موبائل وین 371،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 374،فیصل آباد میں 200 اورراولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 127ریکارڈ کیا گیا۔ تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے۔