بھارت ، 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار603 نئے کیسز، 415 ہلاکتیں رپورٹ

ہفتہ 4 دسمبر 2021 13:42

بھارت ،  24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار603 نئے کیسز، 415 ہلاکتیں ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 34624360سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ نے بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 415نئی ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 470530تک پہنچ گئی۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، کورونا وائرس کے فعال کیسزکی مجموعی تعداد99ہزار974ہے،وائرس سے متاثرہ34053856 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :