پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی اور سندھ کے باسیوں نے جرمنی میں بھی سندھی ثقافت کو زندہ رکھتے ہوئے سندھ کا ثقافتی دن پرجوش انداز میں منایا

پاکستان پیپلزپارٹی ہیمبرگ وبرلن کی جانب سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں شرکاء نے سندھی اجرک ٹوپی پہن کر سندھ ڈے منایا گیا

Mateeullah مطیع اللہ پیر 6 دسمبر 2021 12:43

پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی اور سندھ کے باسیوں نے جرمنی میں بھی سندھی ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی اور سندھ کے باسیوں نے جرمنی میں بھی سندھی ثقافت کو زندہ رکھتے ہوئے سندھ کا ثقافتی دن پرجوش انداز میں منایا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی ہیمبرگ وبرلن کی جانب سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں شرکاء نے سندھی اجرک ٹوپی پہن کر سندھ ڈے منایا گیا بیرونی ممالک میں مقیم صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے سندھی کیمونٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی نے پرجوش انداز میں نجی تقریبات کے زریعے آج سندھ کا ثقافتی رنگوں سےمیزن ٹوپی اجرک پہن کر اپنے محبتوں کا اظہار کیا


اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے انفارمیشن سیکرٹری فرید قریشی نےکہاکہ آج کا دن سندھ باسیوں کے لیے خوشی کا دن ہے اوریہ تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے آج ہم اپنی تہذیب کو زندہ رکھنے اور نئی نسل میں آگاہی کے لیے اس دن پرجوش انداز میں منا رہے ہیں۔

برلن میں پاکستان جرمن پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری مطیع اللہ نے جرمن افسر انییا کو اجرک کا تحفہ پیش کیا سندھی ثقافتی لوک ورثہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیااس موقع پر ٹی این این نیوز کے چیف ایگزیکٹو سید نظیر بھی موجودتھے

متعلقہ عنوان :