بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 372 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز جیت لی

دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 540 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 167 رنز ہی بناسکی

پیر 6 دسمبر 2021 14:35

بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 372 رنز سے شکست دے کر دو میچوں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 372 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز جیت لی ۔ممبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 540 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 167 رنز ہی بناسکی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیرل مچل 60 اور ہینری نکلز 44 رنز بناکر نمایاں رہے، بھارت کے جایانت یادیو اور ایشون نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔بھارت پہلی اننگز میں 325 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی، میزبان کی پوری ٹیم اعجاز پٹیل نے آئوٹ کی تھی،نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں صرف 62 رنز ہی بناسکی تھی۔خیال رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز لمحات میں داخل ہونے کے بعد ڈرا ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :