سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

پیر 6 دسمبر 2021 15:06

سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے سٹی کورٹ سے متعلق غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کے وارنٹ گرفتاری 30 ہزار کے عوض جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں سٹی کورٹ سے متعلق غیر قانونی تعمیرات کا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم عدولی پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی ایس بی سی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کے وارنٹ گرفتاری 30 ہزار کے عوض جاری کیے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے بتائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کیوں پیش نہیں ہوا وارنٹ جاری کر دیتے ہیں زیادہ عزت سے آنا پڑے گا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ دوکان نمبر 3 عزیز چیمبر سے متصل میری اراضی پر پلرز کھڑے کردے گئے۔ عدالت کمپلسیری اوپن اسپیس خالی کرانے کا حکم دے چکی۔ ایس بی سی اے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرر ہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :