سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس کاآغاز

کانفرنس کا انعقادلٹریچر،پبلشنگ اورٹرانسلیشن کمیشن کی جانب سے کیا جارہا ہے،سعودی میڈیا

پیر 6 دسمبر 2021 15:59

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) سعودی دارالحکومت میں ریاض بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس کا آغاز ہورہاہے۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔سعودی میڈیارپورٹس کے مطابق کانفرنس کا انعقادلٹریچر،پبلشنگ اورٹرانسلیشن کمیشن کی جانب سے کیا گیا ۔ اس میں دنیا بھر سے دانش وروں اور اداروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

کانفرنس کا مقصد فلسفے کے شعبے کے ماہرین کے درمیان تجربات، پس منظر اور اکیڈمک اور پرفیشنل تعاون کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

ریاض شہر میں ہونے والی کانفرنس سرکاری اور نجی سیکٹروں کے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تزویراتی شراکت داری قائم کرنے کی کاوش ہے۔رواں ماہ 8 سے 10 دسمبر کے دوران میں ہونے والی کانفرنس کو افکار کا میلہ کا عنوان دیا گیا ہے۔کانفرنس میں ٹکنالوجی ایپلی کیشنوں کا زور حرکت بھی زیر بحث آئے گا۔

ساتھ ہی مختلف انسانی سرگرمیوں کا اہم فلسفے کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا۔یہ تمام امور کانفرنس کے لیکچروں اور مکالماتی نشستوں میں پیش کیے جائیں گے۔ کانفرنس میں مختلف ورکشاپس بھی شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں بچوں اور قریب البلوغ افراد کے لیے مطالعے سے متعلق سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :