انگلینڈ، مشتبہ اشیا ملنے پر 50سے زائد گھر خالی کرالیے گئے

حفاظتی طور پر علاقے سے نکالے گئے لوگوں کو صورتحال کلیئر ہونے پر واپسی سے متعلق آگاہ کیا جائیگا،پولیس

پیر 6 دسمبر 2021 15:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) انگلینڈ کے شہر ڈربی میں پولیس نے مشتبہ اشیاملنے پر 50 سے زائد گھر خالی کرالئے۔ اس دوران بم اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کنگ الفریڈ سٹریٹ سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود ہے۔پولیس کی جانب سے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جن لوگوں کو حفاظتی طور پر علاقے سے نکالا گیا ہے انہیں صورتحال کلیئر ہونے پر واپس آنے سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :