جہاں کھیلوں کو فروغ دینے کی بات ہو تو لاہور قلندرز پیچھے نہیں رہ سکتا، عاطف رانا

کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے زریعے کرکٹ کے ٹیلنٹ کو اگلے دو تین سالوں میں کھلاڑی تیار کریں گے، میڈیا سے گفتگو

منگل 7 دسمبر 2021 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا نے کہاہے کہ جہاں کھیلوں کو فروغ دینے کی بات ہو تو لاہور قلندرز پیچھے نہیں رہ سکتا،کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے زریعے کرکٹ کے ٹیلنٹ کو اگلے دو تین سالوں میں کھلاڑی تیار کریں گے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جہاں کھیلوں کو فروغ دینے کی بات ہو تو لاہور قلندرز پیچھے نہیں رہ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لاہور قلندرز اور عثمان ڈار کا کرکٹ میں ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا مقصد یکساں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں سے ٹیلنٹ ہنٹ شروع کرنے کا پلان کیا۔ انہوںنے کہاکہ بٹگرام سے تعلق رکھنے والے ایک فاسٹ بولر کو دریافت کرلیاگیا جو 90 مائلز کی رفتار سے باؤلنگ کروا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے زریعے کرکٹ کے ٹیلنٹ کو اگلے دو تین سالوں میں کھلاڑی تیار کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے اگلے سال کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو سے پاکستان کو ایک باصلاحیت کرکٹر مہیہ کریں گے۔