امریکا کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان

منگل 7 دسمبر 2021 17:49

امریکا کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) امریکا نے بیجنگ کے سرمائی اولمپکس 2022 کا سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے کسی بھی امریکی عہدیدار کو نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کے خدشات کی وجہ سے کسی سرکاری وفد کو ان کھیلوں میں نہیں بھیجا جائیگا تاہم امریکی کھلاڑی ان مقابلوں میں شرکت کر سکتے ہیں، بیجنگ ونٹراولمپکس فروری میں شروع ہوں گے۔دوسری جانب چین نے بائیکاٹ کی صورت میں ’جوابی اقدامات‘ کا اعلان کر رکھا ہے۔غیرملکی کے مطابق امریکی اعلان چین کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ناراضگی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :