ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد انتقال کرگئے

والد لیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد نیاز 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں،میرے والد ناصرف ایک باپ بلکہ دیانتداری، دیانت کے اعتبار سے اعلیٰ ترین، حقیقی انسان تھے،میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے ہیں: ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 دسمبر 2021 12:20

ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد انتقال کرگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 دسمبر 2021ء ) پاکستان ٹیلی وژن سپورٹس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کی یادگار تصاویر شیئر کیں۔ ٹویٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں نعمان نیاز نے کہا کہ ’میرے والد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حامد نیاز 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں‘۔

نعمان نیاز نے کہا کہ ’میرے والد ناصرف ایک باپ بلکہ دیانتداری اور دیانت کے اعتبار سے اعلیٰ ترین اور ایک حقیقی انسان تھے‘۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے ہیں‘۔

اس سے قبل نعمان نیاز نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’میں گھر واپسی کے لیے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پرواز میں سوار ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، میرے والد، دوست اور ایک ایسا شخص جس نے میری بدحالی سے گزرنے میں میری مدد کی وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔‘ نعمان نیاز نے کہا تھا کہ ’میں مضبوط نہیں ہوں، میں ایک کمزور گمراہ انسان ہوں، میں آپ کی دعاؤں کا طلب گار ہوں‘۔
                                                           

متعلقہ عنوان :