پیرس میں گرفتار سعودی کا خاشقجی کیس سے کوئی تعلق نہیں،سعودی سفارت خانہ

خاشقجی قتل کیس میں ملوث ملزمان اس وقت سعودی عرب کے اندر ہیں اور سزا بھگت رہے ہیں،بیان

بدھ 8 دسمبر 2021 16:47

پیرس میں گرفتار سعودی کا خاشقجی کیس سے کوئی تعلق نہیں،سعودی سفارت خانہ
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) فرانس میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے فرانسیسی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرفتارکیے گئے شہری کو فوری طور پر رہا کریں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شخص کا مقتول صحافی جمال خاشقجی کے معاملے سے قطعا کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سعودی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ پیرس میں گرفتار شہری کو میڈیال پر شائع خبروں میں مقتول جمال خاشقجی کیس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے مگر حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ فرانس اس بات کی وضاحت کرے کہ پیرس میں گرفتار شخص کا خاشقجی کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ خاشقجی قتل کیس میں ملوث ملزمان اس وقت مملکت کے اندر ہیں اور سزا بھگت رہے ہیں۔