اداکارہ وینا ملک کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار
دوسری شادی کسی دین دار انسان سے کروں گی، ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خوبصورت ہو، ساتھ ہی میرے ساتھ تعلق کو نہ صرف دنیا میں نبھائے بلکہ جنت تک میرا ہم قدم رہے۔اداکارہ کا انٹرویو میں اظہارِ خیال
مقدس فاروق اعوان جمعرات 9 دسمبر 2021 16:46
(جاری ہے)
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ابھی تک ان کے پاس دوسری شادی کے لیے کوئی شخص نہیں ہے لیکن جلد ہی کوئی نہ کوئی ان کے لیے اس دنیا میں ضرور موجود ہو گا۔ واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک نے 2013ء میں اسد خٹک سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔
2017 میں وینا ملک نے شوہر سے خلع لے لی تھی۔شوہر سے علیحدگی کے بعد نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لالی وڈ کی فلمسٹار وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لینے کے فیصلے کی وجہ بتائی۔ اسد خٹک کے سامنے ہی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ مجھے تین سال تک یہی لگتا رہا کہ اس شادی کو میں اکیلی ہی نبھا رہی ہوں۔ کیونکہ اس میں بلا شبہ خوبیاں تو موجود ہیں لیکن انہیں شاید یہ معلوم نہیں ہے کہ شادی اور خاندان کے ساتھ رشتوں میں دھیمے مزاج کا ہونا پڑتا ہے اور اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا ہوتا ہے ۔ وینا ملک نے بتایا کہ خلع لینے کے فیصلے کی سب سے بڑی وجہ اسد کا میرے ساتھ رویہ تھا اور مجھے لگتا تھا کہ آگے جا کر یہ رویہ میرے بچوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا میں نے یہ فیصلہ کر لیا۔ وینا ملک نے کہا کہ اسد میرے بچوں کے باپ ہیں اور ان سے میرا انسایت کا رشتہ ہمیشہ رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.