پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان کا پریانتھا کو بچانے والے ملک عدنان کو سلام

جمعرات 9 دسمبر 2021 17:44

پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان کا پریانتھا کو بچانے والے ملک عدنان کو سلام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین و وکٹ کیپر محمد رضوان نے سری لنکن منیجر کو وحشیوں سے بچانے کی کوشش کرنے والے ہیرو ملک عدنان کو سلام پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ ملک عدنان اور وہ گمنام ہیروز جنہوں نے ہمارے سری لنکن بھائی پریانتھا کمارا کو ان وحشیوں سے بچانے کی کوشش کی، میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں حضرت محمد ؐ کی حدیث کا بھی ذکر کیا۔واضح رہے کہ پریانتھا کمارا سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں بطور منیجر کام کرتے تھے جہاں گزشتہ دنوں سیکڑوں افراد نے انہیں توہین مذہب کے الزام میں تشدد کر کے قتل کرکے لاش جلا دی تھی۔مشتعل ہجوم کے تشدد کے دوران ایک پاکستانی شہری ملک عدنان ان کو بچانے کی کوشش بھی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :