بلوچستان کے ضلع خضدار کے وڈھ بازار میں دستی بم حملے سے 3افراد زخمی

جمعرات 23 دسمبر 2021 20:41

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2021ء) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ بازار میں دستی بم حملے سے 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے تحصیل وڈھ میں بازار میں مسلح افراد کی جانب سے دستی بم حملے کے نتیجے میں تین افرادپیر جان،شاہد اور یحییٰ خان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جن میں سے 2زخمیوں کو خضدار منتقل کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اور ایس ایچ او وڈھ ہسپتال پہنچ گئے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے

متعلقہ عنوان :