
Yahya Khan - Urdu News
یحییٰ خان ۔ متعلقہ خبریں

جنرل آغا محمد یحٰیی خان (4 فروری 1917ء - 10 اگست 1980ء) پاکستان کی بری فوج کے تیسرے سربراہ اور پانچوے صدر مملکت تھے۔ صدر ایوب خان نے اپنے دور صدارت میں انھیں 1966ء میں بری فوج کا سربراہ نامزد کیا۔ 1969ء میں ایوب خان کے استعفٰی کے بعد عہدۂ صدارت بھی سنبھال لیا۔ یحیی خان کے یہ دونوں عہدے سقوط ڈھاکہ کے بعد 20 دسمبر 1971ء میں ختم ہوئے جس کے بعد انھیں طویل عرصے تک نظر بند بھی رکھا گیا۔ ء میں پنجاب کے شہر چکوال[1] میں پیدا ہوئے۔ سات بہن بھائیوں میں چھٹے نمبر پر تھے۔[1] ان کے علاوہ ان کا ایک بھائی آغا محمد علی اور پانچ بہنیں بنام حسینہ بی بی، حمیدہ بی بی، حمایت بی بی، وفا بی بی اور اختر بی بی تھیں۔[1] یحٰیی خان کے بیٹے علی یحٰیی کے بقول ان کے آباواجداد 200 سال قبل براستہ افغانستان برصغیر میں آئے اور پشاور کو مسکن بنایا۔ یحٰیی خان کے خاندان کا تعلق قزلباش ذات سے ہے۔[1] والد خان بہادر آغا سعادت علی خان انڈین پولیس میں ایک اعلی عہدیدار تھے۔ ابتدائی تعلیم گجرات سے حاصل کرنے کے بعد جامعہ پنجاب سے گریجویشن کیا۔ اس کے بعد انڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرہ دون چلے گئے۔ 1938ء میں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران متعدد محاذوں پر خدمات انجام دیں۔ 1945ء میں سٹاف کالج کوئٹہ سے کورس مکمل کرکے مختلف سٹاف عہدوں پر متمکن رہے ۔ بعد ازاں سٹاف کالج کوئٹہ میں انسٹرکٹر مقرر ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد مختلف ڈویژنل ہیڈ کوارٹروں اور جنرل ہیڈ کوارٹر میں اعلی عہدوں پر فائز ہوئے۔ 1962ء میں مشرقی پاکستان کے گیریژن آفیسر کمانڈنگ مقرر کیے گئے۔ ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں نمایاں خدامت کے صلے میں ہلال جرات کا اعزاز دیا گیا۔ ستمبر 1966ء میں جنرل محمد موسی خان کے ریٹائر ہونے پر افواج پاکستان کے کمانڈر انچیف مقرر ہوئے۔ 1965ء کی جنگ کے بعد طلباء نے معاہدۂ تاشقند کے خلاف تحریک کا آغاز کیا جو کافی شدت اختیار کر گئی رفتہ رفتہ ایوب خان خلاف ایک قوت کی شکل اختیار کر گئی لیکن اس بعد ازاں بزور قوت دبا دیا گیا۔ وزارت خارجہ کا قلمدان چھننے کے بعد بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور عوام میں موجود ایوب مخالف جذبات کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ 1966ء میں مشرقی پاکستان کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے شیخ مجیب الرحمن نے 6 نکات پر مشتمل مطالبات پیش کر دیے۔ ان نکات کو مغربی پاکستان میں، سیاسی اور عوامی دونوں سطوح پر، شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور علیحدگی پسندی کا مترادف قرار دیا گیا۔ اس کے بعد شیخ مجیب الرحمن کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ مغربی پاکستان میں ایوب خان کے خلاف تحریک زور پکڑتی گئی اور امن عامہ کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی چلی گئی۔ نومبر 1968ء میں مخالف جماعتوں کے متحدہ محاذ نے ملک میں بحالی جمہوریت کی تحریک چلائی جس نے خوں ریز ہنگاموں کی شکل اختیار کر لی۔ مارچ 1969ء تک حکومت پر ایوب خان کی گرفت بہت کمزور ہو چکی تھی۔ 23 مارچ 1969ء کو یحیٰی خان نے ایوب خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی اور کور کمانڈروں کو ضروری ہدایات دیں۔ 25 مارچ 1969ء کو ایوب خان نے قوم سے خطاب میں اقتدار سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا جس کے بعد یحیٰی خان باقاعدہ مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کر دیا اور اگلے سال عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا۔ 30 جون 1970ء کو سرحد اور بلوچستان کی صوبائی حیثیت بحال کر دی۔ سابق ریاست بہاول پور کو پنجاب میں اور کراچی کو سندھ میں شامل کر دیا گیا۔ اور سابق سرحدی ریاستوں سوات، دیر اور چترال کو ملا کر مالاکنڈ ایجینسی قائم کی گئی ۔ 7 ستمبر 1970ء کو قومی اسمبلی اور 17 دسمبر کو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوئے۔ جنھیں ملکی و غیر ملکی مبصرین نے پاکستان کی تاریخ میں پہلے آزادانہ و منصفانہ انتخابات قرار دیا۔ 16 دسمبر 1971ء کو مشرقی پاکستان پر بھارتی افواج کے قبضے اور مغربی پاکستان کے محاذ پر پاکستانی افواج کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی بنا پر ملک میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے۔ 20 دسمبر 1971ء کو جنرل یحیٰی نے اقتدار پیپلز پارٹی کے چیرمین ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے کر دیا ۔ 8 جنوری 1972ء کو انھیں، عوامی غیظ و غضب سے بچانے کے لیے ، نظر بند کر دیا گیا۔ جولائی 1977ء میں ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کے بعد خرابی صحت کی بنا پر رہا کر دیے گئے- یحییٰ خان کو بھاری شرابی کے طور پر جانا جاتا تھا شراب میں انکی ترجیح وہسکی تھی۔ دور حکومت میں یحییٰ خان کی قریبی دوست اور گھریلو ساتھی اکلیم اختر تھیں جنہیں جنرل رانی کے نام سے جانا جاتا تھا-
-
لورالائی ،ڈی سی آفس میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب
جمعرات 14 اگست 2025 - -
ملک کی اعلٰی ترین عدالت میں زیر التوا کیسز کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز
26ویں آئینی ترمیم، آئینی بینچ کے قیام کے باوجود سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز میں ہزاروں کا اضافہ ہو گیا
محمد علی ہفتہ 9 اگست 2025 -
-
سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد پھر بڑھنے لگی
جمعہ 8 اگست 2025 - -
پاکستان کے سابق صدریحییٰ خان کی45ویں برسی دس اگست اتوار کو منائی جائے گی
جمعہ 8 اگست 2025 - -
mسی پی این ای کی اسلام آباد راولپنڈی کمیٹی کا اہم اجلاس
-پرنٹ میڈیا کو درپیش سنگین مسائل، ملک میں آزادی صحافت کی موجودہ صورتِ حال اور میڈیا اداروں پر بڑھتے دبائو پر تفصیلی گفتگو
جمعرات 7 اگست 2025 -
یحییٰ خان سے متعلقہ تصاویر
-
مجھے 14 اگست کو بھی احتجاج ہوتا نظر نہیں آ رہا، شیرافضل مروت
غلط فیصلے تحریک انصاف کو ڈبو گئے، عمران خان مقبول ترین لیڈر ہونے اور الیکشن جیتنے کے باوجود جیل میں پڑا ہے، یہ ہماری ناکامی اور بدنیتی ہے؛ رکن قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو ... مزید
ساجد علی جمعرات 7 اگست 2025 -
-
میں اس "ڈاکو، ڈفر الائنس" کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا
عاصم لاء کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا۔ مجھے ساری زندگی بھی جیل میں رہنا پڑے میں اس کے لئے تیار ہوں، عمران خان کا پیغام
محمد علی جمعرات 7 اگست 2025 -
-
جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں
بانی تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو احتجاج کی نئی تاریخ دے دی
محمد علی بدھ 6 اگست 2025 -
-
عمران خان نے 5 اگست کے احتجاج پر اطمینان کا اظہار کردیا، عوام کو خراجِ تحسین
محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے عمران خان خوش ہیں، انہوں نے دونوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے؛ سابق وزیراعظم سے بہنوں کی ملاقات کے بعد علیمہ ... مزید
ساجد علی بدھ 6 اگست 2025 -
-
ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتاری ضروری ہے، سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتاری میں تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیدیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق 4 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا، عبوری تحفظ کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کیلئے عدالت سے باقاعدہ ... مزید
فیصل علوی جمعہ 25 جولائی 2025 -
-
عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام
ْپاکستان کے عبداللہ نواز کو مصری کھلاڑی آدم حویل نے پری کوارٹر فائنل میں 0-3 سے مات دے دی
بدھ 23 جولائی 2025 -
-
اپیل یا آئینی درخواست زیر التوا ہونے سے ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا، سپریم کورٹ
بدھ 23 جولائی 2025 - -
ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ (آج )سے شروع ہوگی
اتوار 20 جولائی 2025 - -
مسلم کانفرنس نے 1947میں قرارداد الحاق پاکستان پاس کر کے کشمیریوں کے محفوظ مستقبل کا تعین کیا ،سردار عتیق احمد خان
قرارداد الحاق پاکستان ایک تاریخ دستاویز ہے جو ریاست جموں وکشمیر میں میگنا کاٹا کی حیثیت رکھتی ہے ،صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس
اتوار 20 جولائی 2025 - -
پاکستانی ٹیم ورلڈ سکواش ایونٹس میں شرکت کرے گی
جمعہ 18 جولائی 2025 - -
غ*چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کوئٹہ پہنچ گئے آج پیرسے وہاں مقدمات کی سماعت کریں گے
اتوار 13 جولائی 2025 - -
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ کیسز کی سماعت کیلئے 4 بینچز تشکیل
اتوار 13 جولائی 2025 - -
سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری
چیف جسٹس پاکستان آئندہ ہفتے کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے جسٹس شکیل احمدہمراہ ہوں گے
اتوار 13 جولائی 2025 - -
سپریم کورٹ: آئندہ ہفتہ کا روسٹر جاری، 4 بینچز کیسز پر سماعت کریں گے
ہفتہ 12 جولائی 2025 - -
بینک کا گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں، سپریم کورٹ
محض شک یا اندازے پر ٹیکس کی جانچ نہیں ہو سکتی، اکائونٹ میں موجود رقم کو بلاوجہ خفیہ آمدن قرار نہیں دیا جا سکتا،ٹیکس قانون کے غلط استعمال کو روکنے کی ضرورت ہے، ریمارکس
بدھ 9 جولائی 2025 -
Latest News about Yahya Khan in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Yahya Khan. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint
یحییٰ خان کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ یحییٰ خان کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر
یحییٰ خان سے متعلقہ مضامین
یحییٰ خان سے متعلقہ کالم
-
کیوں ڈریں زندگی میں کیاہوگا!
(ساجد خان)
-
"اقتدار کی حوس بنگال کو لے ڈوبی"
(عمران خان شنواری)
-
سقوطِ ڈھاکہ، شیخ مجیب کا کردار
(ڈاکٹر حمزہ صدیقی)
-
ملک کی سلامتی کیلئے فکرمندی کس کو ہے؟
(میاں منیر احمد)
-
جس بھٹو کو کوئی زمینی خدا نہ مار سکا آصف علی زرداری نے مار دیا ہے
(گل بخشالوی)
-
مزار قائد کے آنسو 61برس سے سوال کررہے ہیں
(سید سردار احمد پیرزادہ)
مزید کالم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.