کویت ؛ درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کرکے بیچنے والے غیرملکی پکڑے گئے
تارکین وطن ملازمین کی جانب سے کمپنی کے گودام سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف ہوا جنہوں نے چوری کے بعد یہ موٹر سائیکلیں کمپنی سے دور ایک گیراج میں منتقل کردیں
ساجد علی منگل 28 دسمبر 2021 12:28
(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں نے موٹرسائیکلیں خریدیں ان کو بھی تفتیش کے لیے گرفتار کیا جا رہا ہے ، جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ ان خریداروں کو چوری شدہ موٹر سائیکلوں اور ان کی خرید و فروخت کے بارے میں علم تھا یا نہیں۔
علاوہ ازیں کویت کے کسٹمز افسران نے ایئرپورٹ پہنچنے والے بھارتی شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کے چہرے پر گبراہٹ کے آثار دیکھے گئے جن کی وجہ سے کسٹم افسران کوبھارتی مسافر پر شک ہوا تو انہوں نے اس کے سامان کی تلاشی لی ، بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی کے دوران مختلف جگہوں پر چھپائی گئی 120 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ دوسری طرف کویت کے علاقے سالمیہ میں ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی اور اس کی گرل فرینڈ اپنی کار کے اندر فحش حرکات کرتے ہوئے پکڑے گئے ، جہاں ایشیائی باشندہ اور اس کی گرل فرینڈ سامنے والی سیٹ پر بیٹھ کر اس سیٹ کو پیچھے کی طرف جھکا کر ایک دوسرے کے ساتھ بوس و کنار میں مصروف تھے ، جن کو وہاں سے گزرنے والے ایک کویتی شہری نے دیکھ لیا اور اپنے موبائل سے ویڈیو کلپ بناکر سکیورٹی فورسز کو فراہم کردیا ، سکیورٹی فورسز نے تمام تر قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد ایشیائی باشندے اور اس کی گرل فرینڈ کو ملک بدر کرنے کے لیے قانونی کاروائی کرلی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.