"عامر لیاقت حسین تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل"

رکن قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ کے بعد شہریوں کا تشویش کا اظہار

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 30 دسمبر 2021 23:43

"عامر لیاقت حسین تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل"
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 دسمبر 2021ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ عوامی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر عامر لیاقت کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئیٹ کیا گیا ہے جس کے مطابق عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)



ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ ’’عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک، ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے‘‘۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے تقریباََ ساڑھے 10 بجے یہ پیغام شیئر کیا گیا جس کے بعد سے ان کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ خاموش ہے، جبکہ ان کی خیر خیریت سے متعلق مزید اطلاعات بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ عامر لیاقت حسین کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری ٹوئیٹ میں ان کو لاحق مرض سے متعلق بھی کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں، جس سے سے یہ پتا چل سکے کہ ان کو اسپتال کیوں منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عامر لیاقت حسین کے اکاونٹ سے کی گئی اس ٹوئٹ پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔