برطانوی ڈرگ ڈیلر عاقب علی کو 10سال قیدکی سزا سنادی گئی

عاقب علی کوکین اور ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا اہم رکن تھا،ویسٹ مڈلینڈز پولیس

جمعہ 31 دسمبر 2021 16:39

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2021ء) برمنگھم کرائون کورٹ نے ڈرگ ڈیلر عاقب علی کو 10سال قید کی سزا سنادی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عاقب علی کو برمنگھم اور واروکشائر میں منشیات سپلائی کرنے والے کانٹی لائنز نیٹ ورک کو چلانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

(جاری ہے)

ویسٹ مڈلینڈز پولیس کا کہنا تھا کہ عاقب علی کوکین اور ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا اہم رکن تھا۔29 سالہ عاقب کو 23 دسمبر کو برمنگھم کران کورٹ میں کلاس اے منشیات کی فراہمی کے دو الزامات کو تسلیم کرنے کے بعد 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ عاقب علی سے وابستہ 2گھروں سے کلاس اے ڈرگ اور 20 ہزار پانڈز نقدی برآمدہوئے تھے جبکہ اس کی کار سے بھی منشیات برآمد ہوئی تھیں۔