بیٹی وائٹ امریکی نسلوں کے لیے مسکراہٹیں لائیں، جو بائیڈن

پیر 3 جنوری 2022 17:30

بیٹی وائٹ امریکی نسلوں کے لیے مسکراہٹیں لائیں، جو بائیڈن
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2022ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی اداکارہ بیٹی وائٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ثقافتی شبیہہ ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں جو بائیڈن نے بیٹی وائٹ کے کیریئر اور اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور لکھا کہ ’بیٹی وائٹ امریکیوں کی نسلوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹ لائیں‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید لکھا کہ’وہ ایک ثقافتی شبیہہ ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘۔جو بائیڈن نے بیٹی وائٹ کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ اس نئے سال کی شام کو وہ اور جل بائیڈن ، وائٹ کے خاندان اور ان تمام لوگوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں جوکہ اٴْن سے پیار کرتے تھے‘۔ چھ دہائیوں تک ٹیلی وڑن اسکرین پر’گولڈن گرل‘ کے نام سے راج کرنے والی امریکی ٹی وی ٹاک شو کی میزبان بیٹی وائٹ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :