پنجاب حکومت مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے،سارہ احمد

پیر 3 جنوری 2022 16:51

پنجاب حکومت مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے،سارہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2022ء) سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب  برائے ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن وچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو  سارہ احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت  کی جانب سے مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن اور سپیریئر گروپ آف کالجز کے مابین ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن بلال حیدر اور سیکرٹری لیبر سہیل شہزاد  و دیگر بھی موجود تھے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ ایم او یو  کے تحت مزدوروں کے بچوں کوپنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے سپیریئر گروپ آف کالجز میں فیس میں خصوصی رعایت حاصل ہوگی اور انہیں   ترجیحی بنیادوں پر سکالر شپ بھی دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید برینڈز کے ساتھ بھی ایم او یو کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :