سعودی عرب میں ڈرائیوروں کی تعداد میں نمایاںکمی واقع

گھریلو ملازمین اور صفائی کرنے والوں کی تعدادبھی کم ہو کر 14 لاکھ ہو گئی،ادارہ شماریات

پیر 3 جنوری 2022 23:22

سعودی عرب میں ڈرائیوروں کی تعداد میں نمایاںکمی واقع
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) سعودی عرب میں ادارہ شماریات نے کہاہے کہ مملکت میں ڈرائیوروں کی تعداد میں تقریبا 2 لاکھ کی کمی آئی ہے۔ سال 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں 17.5 لاکھ ڈرائیوروں کا اندراج ہوا۔ اس کے مقابل سال 2020 میں اسی عرصے کے دوران میں مندرج ہونے والے ڈرائیوروں کی تعداد 19.4 لاکھ تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ادارے نے بتایاکہ2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں گھریلو ملازمین اور صفائی کرنے والوں کی تعداد کم ہو کر 14 لاکھ ہو گئی۔

اس کے مقابل 2020 میں یہ تعداد 16 لاکھ رہی۔اسی طرح 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں باورچیوں اور کھانا پیش کرنے والوں کی تعداد 51 ہزار سے بڑھ کر 54 ہزار، گھروں اور ریسٹ ہاسز اور عمارتوں کے پہرے داروں کی تعداد 29 ہزار سے کم ہو کر 25 ہزار، گھروں کے مالیوں کی تعداد 2536 سے بڑھ کر 2238 ، درزیوں کی تعداد 1462 سے کم ہو کر 1301 اور گھروں میں تیمارداروں کی تعداد 2959 سے کم ہو کر 1947 ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :