انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ ، 6 افراد ہلاک، سینکڑوںکی نقل مکانی

جمعہ 7 جنوری 2022 14:48

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ ، 6 افراد ہلاک، سینکڑوںکی ..
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - 07 جنوری 2022ء) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 500 دیگر اپنے قریبی رشتہ داروں کے گھروں منتقل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ نے انڈونیشیا کی ڈیزازٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات سے جاری ہونے والی شدید بارشوں ، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پاپوا صوبے کے جیا پورہ شہر کے کئی ذیلی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے درخت اکھڑ کر بجلی کے کھمبوں پر گرنے سے بجلی کا نطام درہم برہم ہوگیا  شاہراوں کھڑی فصلوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ترجمان نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جارہی ہیں اور ریسکیو ارکان کشتیوں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :