قزاق صدر کاملک میں دستوری نظم و نسق دوبارہ بحال کر دئیے جانے کا دعوی

26 مسلح دہشت گرد ہلاک جب کہ تین ہزار کے قریب گرفتار کیے گئے ،قازق وزارت داخلہ

جمعہ 7 جنوری 2022 15:13

قزاق صدر کاملک میں دستوری نظم و نسق دوبارہ بحال کر دئیے جانے کا دعوی
الماتی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیوف نے ملک میں دستوری نظم و نسق دوبارہ بحال کر دیے جانے کا دعوی کیا ہے۔ وسطی ایشیائی ریاست کو رواں ہفتے بدترین انارکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قازق وزارت داخلہ کی جانب سے ایک علیحدہ بیان میں کہا گیا کہ 26 مسلح دہشت گرد ہلاک جب کہ تین ہزار کے قریب گرفتار کیے گئے ۔

صدارتی بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دستوری نظم و نسق توڑنے والوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ان پرتشدد واقعات میں 18 سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ قزاقستان میں ان غیرعمومی پرتشدد واقعات کا آغاز نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے خلاف احتجاج سے ہوا تھا۔