پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ

پنجاب حکومت کو پہلے 6 ماہ کے دوران فروخت پر عائد ڈیوٹی، لائسنس کے اجراء سے 67 کروڑ آمدن ہوئی‘نجی ٹی وی

جمعہ 7 جنوری 2022 22:45

پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا، پنجاب حکومت کو پہلے 6 ماہ کے دوران شراب کی فروخت پر عائد ڈیوٹی اور لائسنس کے اجرا ء سے 67 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے پہلے 6 ماہ شراب کی فروخت پر 67 کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی جبکہ شراب کی فروخت پر ٹیکسز اور لائسنس کے اجرا ء پر آمدن میں اضافہ ہوا۔ شراب کی فروخت پر لائسنس کے اجرا ء پر 42 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔غیر ملکی شراب کی فروخت پر ڈیوٹی کی مد 20 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی، پاکستان میں بننے والی لوکل شراب پر 6 کروڑ 14 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔

متعلقہ عنوان :