"میرا نام کووڈ ہے اور میں وائرس نہیں ہوں"

"کووڈ" نامی بھارتی شہری کے سوشل میڈیا پر چرچے، اپنے نام کے حوالے سے نوجوان کا دلچسپ انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 جنوری 2022 01:03

"میرا نام کووڈ ہے اور میں وائرس نہیں ہوں"
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جنوری2022ء) "میرا نام کووڈ ہے اور میں وائرس نہیں ہوں"، عجیب نام والے بھارتی شہری کی سوشل میڈیا پر وضاحت۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی خبر رساں ادارے گلف نیوز کی جانب سے ایک ایسے بھارتی نوجوان کی کہانی سامنے لائی گئی ہے جس کا نام مہلک عالمی وبا سے ملتا جلتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ٹریول کمپنی کے بانی، بھارتی شہری کا نام کووڈ" ہے، جن کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے  ہو رہے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں تفریحی انداز میں لکھا کہ "میرا نام کووڈ ہے اور میں وائرس نہیں ہوں"۔ بھارتی نوجوان کا یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے، ان سے متعلق طرح کی طرح کی میمز بننے لگیں۔ کووڈ نے اپنے نام کے حوالے سے دلچسپ انکشاف بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان کے مطابق ان کی والدہ کا بتانا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل ہی اس نام کا انتخاب کرلیا تھا، اس نام کا مطلب "عالم" یا "سیکھنے والا شخص" ہے۔

نوجوان کا مکمل نام کووڈ کپور ہے، ان کا کہنا ہے کہ مہلک عالمی وبا کے پھیلاو کے بعد انہوں نے جب پہلی مرتبہ بیرون ملک سفر کیا تو ان کا نام سننے والا ہر شخص حیران رہ گیا۔ انہوں نے تفریحی انداز میں سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ "میں 1990 سے کووڈ پازیٹیو ہوں"۔