فخر پاکستان ،پاکستانی نژاد برطانوی شہر ی و دنیا کے پہلے نابینا جج لندن میں سپردخاک
منگل 11 جنوری 2022 00:20
(جاری ہے)
ڈاکٹر امیر علی ماجد مرحوم کے سوگواروں میں ایک بیٹا قاسم اور ان کی بیوہ شامل ہیں جوکہ لندن میں ہی مقیم ہیں۔
فخر پاکستان بیرسٹر ڈاکٹر امیر علی ماجد کو مشرف دور میں 2003میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔مرحوم بیرسٹر ڈاکٹر امیر علی ماجد نے 1953ئمیں گوجرہ کے محلہ عبداللہ پور میں ایک درزی عمر بخش کے گھر میں پیدا ہوئے تھے جنہوں نے میٹرک تک تعلیم گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ سے حاصل کی، ایف اے گورنمنٹ کالج گوجرہ سے کیا بعدازاں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زیر تعلیم رہے اور اسی دوران ان کی بینائی بھی جاتی رہی، جس کے بعد وہ برطانیہ منتقل ہوگئے جہاں انہوں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے پارٹ امیگریشن جج برطانیہ بھی بنے اور حکومت برطانیہ کے متعدداہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔مرحوم برطانیہ کی بڑی یونیورسٹیوں میں قانون کی تعلیم بھی دیتے رہے۔مرحوم کا خواب تھا کہ وہ آنکھوں کے علاج کے لیے ایشیاء کا سب بڑا ہسپتال گوجرہ کی سر زمین پر تعمیر کروائیں جس کے لیے انہوں نے ''سارک'' تنظیم کے تعاون سے گوجرہ میں آنکھوں کے ہسپتال کی منطوری بھی لی لیکن پاکستانی حکومت کی عدم دلچسپی و عدم تعاون کے باعث ہسپتال کی تعمیر ممکن نہ ہوسکی تھی۔گوجرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ فخر پاکستان و گوجرہ بیرسٹر ڈاکٹر امیر علی ماجد مرحوم کا جسدِ خاکی ان کی آخری خواہش کے مطابق پاکستان لانے کے انتظامات کرے اور قومی اعزاز کے ساتھ گوجرہ میں سپردخاک کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.