اینٹی وہیل لفٹنگ سیل پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکل گروہ کے چار ارکان گرفتار

منگل 11 جنوری 2022 00:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2022ء) اینٹی وہیل لفٹنگ سیل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے لئے کار اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ،کار اور ایک مو ٹر سائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی/ سی آئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ، کار اور موٹر سائیکل برآمد کرلیں، ایس ایس پی اے وی ایل سی/ سی آئی اے بشیر احمد بروہی کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور سرقہ شدہ کار اور موٹر سائیکلوں کو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے لئے استعمال کر تے ہیں، ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان میں داو ٴد خان ولد اکرم خان، مجیب الرحمان ولد محمد اعظم، ابراہیم ولد محمد عدنان اور ناصر ولد عمر دراز شامل ہیں جن سے برآمد کار نمبر Z-5358 سوزوکی مرگلہ سمن آباد سے سرقہ شدہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 570/2021 درج ہے، موٹر سائیکل نمبرKKC-3795 بایونک 70 سعیدآباد سے سرقہ شدہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 06/2022 درج ہے، تاہم ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہی