کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت کیلئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

منگل 11 جنوری 2022 14:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2022ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت کیلئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصوراکرم طاہرنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار صدف نماکھمبی‘بٹن یا یورپی کھمبی‘ چینی کھمبی‘ شاہ بلوط کی کھمبی سمیت دیگر اقسام کاشت کرکے بہترین منافع حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہاجاتاہے جس میں لحمیات کی مقدار 21.7سے لیکر 40.8فیصد تک ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھمبی کو پلاٹس‘کھیتوں کے علاوہ دیگر کمروں‘ شیلفوں یا پولی تھین کے تھیلوں میں بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی پرالی یا گندم کے بھوسہ پربھی کھمبی کی کاشت کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھمبی کی کامیاب کاشت اور بہترپیداوار حاصل کرنے کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔