پنجاب میں 60 ارب روپے سے چار جدید ایگرو پراسیسنگ پارکس قائم کیے جائیں گے
بدھ 22 جولائی 2026 17:06
(جاری ہے)
پارکس میں فصل کی کٹائی سے قبل اور بعد کی جدید پراسیسنگ سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن میں سورٹنگ اور گریڈنگ یونٹس، لیبارٹریاں، سرٹیفکیشن خدمات، کولڈسٹوریج، لاجسٹکس انفراسٹرکچر، استعداد کار بڑھانے اور معلوماتی مراکز، نیز کاروباری معاونت کی سہولتیں شامل ہوں گی۔
نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت مختلف صنعتی مراعات فراہم کرے گی جن میں درآمد شدہ پلانٹ، مشینری اور آلات پر عائد ڈیوٹی کی واپسی کے لیے 50 ارب روپے کا خصوصی فنڈ بھی شامل ہے۔یہ پارکس کینو اور آم کی مکمل ویلیو چین کی معاونت کریں گے جس میں فارم سے پیداوار کی وصولی، سورٹنگ، گریڈنگ، پیکنگ، پالشنگ، ویکسنگ، نیز پلپ، پیوری اور جام کی تیاری شامل ہوگی۔آلو کی پراسیسنگ سہولتوں میں فارم سے خریداری، گریڈنگ، کولڈ سٹوریج اور ڈی ہائیڈریٹڈ پوٹیٹو فلیکس، فروزن فرائز اور پوٹیٹو چپس کی تیاری تک پوری ویلیو چین شامل ہوگی۔حکومتی اندازوں کے مطابق اس منصوبے سے 20 ارب روپے سے زائد نجی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ 500 سے زائد کمپنیاں پروگرام کے تحت دی جانے والی مراعات سے مستفید ہوں گی۔دستاویزات کے مطابق ایگرو پراسیسنگ پارکس کے ذریعے 40 ہزار ٹن ویلیو ایڈڈ کینو اور آم کی مصنوعات جبکہ 50 ہزار ٹن ویلیو ایڈڈ آلو کی مصنوعات برآمد کی جا سکیں گی۔اس منصوبے کے تحت 20 ویلیو ایڈیشن یونٹس قائم کیے جائیں گے، برآمدات سے سالانہ تقریباً 20 کروڑ امریکی ڈالر کی اضافی آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ خام زرعی برآمدات میں بھی 5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات ریکارڈ 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
-
کپاس کی فی ایکڑ اوسط پیداوار بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان کی سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں
-
ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں اگست کے دوران کمی
-
مختلف اجناس ،چارہ جات ،سبزیوں،آئل سیڈزکے بیجوں کی خریداری ، پیداواری اہداف مقرر
-
چین کی جانب سے پاکستان کو ویٹرنری ویکسینز کا عطیہ، لائیو اسٹاک میں بیماریوں کے تدارک کیلئے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سورج مکھی کےکاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے سپرے کریں،محکمہ زراعت
-
کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
-
ایشیئن ترقیاتی بینک کے وفد کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ
-
کماد کے کاشتکار زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے اگست میں پوٹاش کا استعمال کریں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت
-
پنجاب میں 60 ارب روپے سے چار جدید ایگرو پراسیسنگ پارکس قائم کیے جائیں گے
-
چیچہ وطنی ، حکومت پنجاب نے چاول کی فصل پر 13 پیسٹی سائیڈز کے استعمال پر پابندی عائد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.