سید قاسم نوید قمر کی قطر کے قونصل جنرل سے ملاقات

سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع موجود ہیں،معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 12 جنوری 2022 22:27

سید قاسم نوید قمر کی قطر کے قونصل جنرل سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کی قطر کے قونصل جنرل سے ملاقات۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے قطر کے قونصل جنرل مشعل محمد ال انصاری (Mishal M. Al Ansari) سے قطر قونصل خانے میں ملاقات کی۔اس موقع پر سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ سندھ بلال احمد، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل خالد محمود شیخ، ڈپٹی سیکریٹری سرمایہ کاری یوسف شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے قونصل جنرل کو سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع موجود ہیں اور سندھ حکومت نے سرمایہ کاروں کے لئے بیشتر سہولیات مہیا کی ہیں انویسٹمنٹ کے قوائد کو آسان کیا گیا ہے اور صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی ترغیبات کو دیکھتے ہوئے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کار بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔اس موقع پر سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ بلال احمد اور ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ خالد محمود شیخ نے قونصل جنرل کو سندھ میں انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ، سیاحت، ہوٹل انڈسٹری، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔قطر کے قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کے مابین روابط کو بڑھانے کے لئے وہ مکمل معاونت کریں گے تاکہ دونوں جانب سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کیا جاسکی