ڈپٹی کمشنر لاہور کا این اے 133میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ

جمعرات 13 جنوری 2022 20:44

لاہور۔13جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔13 جنوری2022ء) :ضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے ازخود فیلڈ میں ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے دورے کیے۔  عمر شیر چٹھہ نے دو ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ این اے 133 میں پیکو روڈ کے علاقے میں سیوریج سسٹم اور ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ تعمیر ہونے والی سڑک کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 30 ملین کی لاگت سے پیکو روڈ کے علاقے میں ترقیاتی کام جاری ہے اور سیوریج سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور نے پی اینڈ ڈی سے 95 ملین مزید رقم درخواست کر کے مانگ لی۔ جس سے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے گا۔ ایکسین واسا نے ڈی سی لاہور کو سائٹ پر بریفنگ بھی دی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے گرین ٹاون کے علاقے میں بھی جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور سیوریج سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے پائپ بچھائے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔  عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ سیوریج سسٹم بہتر ہونے اور سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو استفادہ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :