لاہور میں موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے والی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

پولیس نے خطرناک کرتب دکھانے والے لڑکا لڑکی کی تلاش شروع کر دی، ون ویلنگ کرنے والوں کو خبردار کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 جنوری 2022 23:37

لاہور میں موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے والی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2022ء) لاہور میں موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے والی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لاہور میں ایک لڑکا لڑکی کی جانب سے موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)



نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق لڑکا لڑکی کی جانب سے ون ویلنگ کا خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیو لاہور کے پوش علاقے میں ریکارڈ کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ون ویلنگ کر رہا ہے، جبکہ ایک لڑکی موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھی ہے۔ پھر ایک موقع پر لڑکی موٹرسائیکل پر آگے آ جاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خطرناک کرتب دکھانے والے لڑکا لڑکی کی تلاش شروع کر دی، جبکہ شہروں کو خبردار کیا ہے کہ ون ویلنگ کا عمل غیر قانونی ہے۔