بھارت اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ممکنہ شکست سے بھارتی کرکٹرز آن فیلڈ آپے سے باہر

بھارتی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تو بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنا غصہ ڈی آر ایس پر نکال دیا

جمعہ 14 جنوری 2022 15:35

بھارت اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ممکنہ شکست سے ..
کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ممکنہ شکست سے بھارتی کرکٹرز آن فیلڈ آپے سے باہر ہوگئے۔ بھارتی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تو بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنا غصہ ڈی آر ایس پر نکال دیا،اننگز کے 21ویں اوور میں فیلڈ ایمپائر نے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کو روی چندرا ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا، جنوبی افریقہ کے کپتان نے اس فیصلے پر ریویو لیا تو ریویو میں فیصلہ واپس ہوگیا کیونکہ گیند سٹیمپ کے اوپر سے گزررہی تھی۔

بھارتی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سیریز کے آفیشل براڈ کاسٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ویرات کوہلی نے وکٹ کے قریب موجود مائیک میں کہا ہے کہ آپ کو تمام کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ہوتی ہے صرف مخالف کھلاڑیوں پر نہیں۔

(جاری ہے)

کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ پورا ملک 11 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہے۔بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے کہا کہ آپ کو جیتنے کے لیے کوئی دوسرے حربے اپنانے چاہئیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹرز کے اس رویے پر خوب تبصرے کیے جارہے ہیں کسی کو 2011 میں سعید اجمل کے ساتھ ہونے والے واقعہ کو یاد کیا تو کسی نے بھارتی تیم کا مذاق میمز کا سہارا لے کر اٴْڑایا۔کوہلی کی تنقید پر شائقین سعید اجمل کا اتنا ذکر کررہے ہیں کہ ٹوئٹر پر سعید اجمل کے 10 برس پرانے واقعے کی وجہ سے وہ ٹا ٹرینڈز میں شامل ہیں۔پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کو جس ڈی آر ایس کا دکھ ہے ، وہ 2011ء ورلڈ کپ میں اسی ڈی آر ایس سے مستفید ہوئی تھی جب سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اوور ٹرن ہوگیا تھا۔