پچھلے 10 میں سے 9 سال گرم ترین رہے، تحقیق

ہم درجہ حرارت میں اضافے کی اس حد سے قریب ہوتے جارہے جو ناقابلِ بیان ماحولیاتی تباہی کا آغاز ثابت ہوگی،ماہرین

ہفتہ 15 جنوری 2022 14:58

پچھلے 10 میں سے 9 سال گرم ترین رہے، تحقیق
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) امریکی اور یورپی موسمیاتی اداروں کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 2011 سے 2021 کے دوران 9 سال گرم ترین رہے۔صرف ایک سال یعنی 2020 میں کووِڈ 19 کی عالمی وبا کے باعث عالمی درجہ حرارت نسبتا کم رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2021 میں زمینی سطح کا درجہ حرارت بیسویں صدی کے اوسط سے 1.51 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا جو 1880 سے لے کر آج تک چھٹا سب سے زیادہ درجہ حرارت بھی تھا۔

(جاری ہے)

ماہرین کو خدشہ ہے کہ 2022 ایک اور شدید گرم سال ثابت ہوگا کیونکہ اس کے آثار ابھی سے دکھائی دینا شروع ہوگئے ۔مثلا ایک روز قل جنوری کے روز مغربی آسٹریلیا کے ساحلی قصبے اونسلو کا درجہ حرارت 50.7 سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا جو آسٹریلیا کا گرم ترین دن بھی تھا۔واضح رہے کہ عالمی تپش کے معاملے میں 1880 سے 1900 تک دنیا کے اوسط درجہ حرارت کو معیار تسلیم کیا جاتا ہے اور سال بہ سال درجہ حرارت کا موازنہ بھی اسی سے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :