بیلجیم میں نامعلوم شخص نے خاتون کوٹرین کے آگے دھکا دے دیا

ٹرین ڈرائیورنے حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری بریک لگائے اورخاتون معجزانہ طورپربچ گئیں

پیر 17 جنوری 2022 14:33

بیلجیم میں نامعلوم شخص نے خاتون کوٹرین کے آگے دھکا دے دیا
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک شخص نے خاتون کوٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز کے ایک اسٹیشن پرکھڑی خاتون کو ٹرین کی آمد سے چند سکینڈز قبل نامعلوم شخص نے دھکا دے کرپٹڑی پرگرا دیا۔

(جاری ہے)

ٹرین ڈرائیورنے حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری بریک لگائے اورخاتون معجزانہ طورپربچ گئیں۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کا اسپتال پہنچایا اوران کودھکا دینے والے شخص کوایک دوسرے پلیٹ فارم سے گرفتارکرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کا تعلق فرانس سے ہے۔خاتون کوپٹڑی پردھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔