ژوب ،کوئٹہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

پیر 17 جنوری 2022 19:35

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) ژوب کے علا قے کوئٹہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق پیر کو ژوب کے علا قے کوئٹہ روڈ بی آر سی کالج کے قریب گاڑی اور مسافر بس میں ٹکر کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ہاشم خان بابر جاں بحق جبکہ عبداللہ خروٹی زخمی ہو گئے پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔