لاہور چیمبر کا سابق صدر اعجاز اے ممتاز کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

پیر 17 جنوری 2022 22:27

لاہور چیمبر کا سابق صدر اعجاز اے ممتاز کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے لاہور چیمبر کے سابق صدر اعجاز اے ممتاز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ اعجاز اے ممتاز کا انتقال ایک بڑا دھچکا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کی حیثیت سے اعجاز اے ممتاز نے تاجر برادری کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔