کراچی، سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام غریب و نادار لوگوں میں موسم سرما میں گرم کپڑوں و دیگر ضروری سامان کی تقسیم کی مہم ڈرائیو ونٹر 2022 کا آغاز
منگل 18 جنوری 2022 23:45
(جاری ہے)
غریب اور نادار لوگوں کی داد رسی کے لیے یہ پہلی رفاحی و فلاحی مہم ہے جو اساتذہ کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔
اور اس مہم میں جامعہ کے تمام شعبہ جات نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ اساتذہ ، طلباء کے لیے مشعلِ راہ ہوتے ہیں۔ انھیں دیکھ کر دیگر لوگوں میں بھی تحریک پیدا ہوتی ہے اور وہ بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔پہلے طلباء و دیگر لوگ انفرادی طور پر یا چھوٹے چھوٹے گروپس کی شکل میں اس نوعیت کے کام کر رہے تھے۔ لیکن اب اجتماعی طور پر منظم طریقے سے یہ کام کیا جارہا ہے۔ اور فیکلٹی کی طرف سے باقاعدہ رہنمائی مل رہی ہے۔ انہیں یونیورسٹی کی طرف سے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں اور سامان کی ترتیب، پیکنگ اور تقسیم کے لیے پوری مدد مہیا کی گئی ہے۔سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ بے سہارا اور غریب خاندانوں میں خدمت خلق کے جذبے سے موسم سرما میں گرم کپڑے تقسیم کرنا کارخیر کے ساتھ انسانی فریضہ بھی ہے۔ اس سے اللہ کی رضا اور اطمینانِ قلب حاصل ہوتا ہے۔ انسانیت کی خدمت میں آگے بڑھیں۔رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ انسانی خدمت ایک نیک اور مستحسن عمل ہے۔ دوسروں کی مدد کرنا ، ان کی ضرورت کے وقت کام آنا، اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ فعل ہے جو ایک صدقہ جاریہ ہے۔علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمدارشد خان نے کہا کہ خدمتِ خلق ایک مقدس جذبہ ہے جس کی تحریک کے لیے کسی رہبر کی ضرورت نہیں پڑتی۔ تسکینِ قلب کا بہترین عمل یہی ہے کہ ہم اپنی زیادہ تر زندگی خدمتِ خلق میں گزاریںمزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.