بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن کے شو کے ریلیز کا اعلان کردیا

بدھ 19 جنوری 2022 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کے شو کی ریلیز کے حوالے سے اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بشریٰ انصاری نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنبل شاہد اور نیلم کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ میری پیاری بہن سنبل اور نیلم کا شو 18 تاریخ دن دو بجے ریلیز کیا جائے گا۔انہوں نے شو کے حوالے سے مزید نہیں بتایا کہ یہ شو کس طرز کا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :