سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں صفائی کیلیے جدید روبوٹ کا استعمال شروع کردیا

جمعرات 20 جنوری 2022 13:14

سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں صفائی کیلیے جدید روبوٹ کا استعمال شروع ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں صفائی کیلیے جدید روبوٹ کا استعمال شروع کردیا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کی صفائی میں استعمال ہونے والے جدید روبوٹ ایک گھنٹے میں ایک ہزار مربع میٹر رقبے کی صفائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صفائی کے عمل میں استعمال ہونے والے ان روبوٹ 68 لیٹر پانی اور جراثیم کش مادہ رکھنے کی گنجائش ہے۔رپورٹ کے مطابق روبوٹ میں انتہائی حساس قسم کے سینسر اور کیمرے لگے ہوئے ہیں،جن کی مدد سے یہ صفائی کا کام بغیر کسی رکاوٹ کے مہارت سے کرسکتے ہیں۔