مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعیت علماء اسلام کے رضا کار زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کریں، سربراہ جے یو آئی

جمعرات 20 جنوری 2022 22:41

مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے رضا کار زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کریں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے دھماکے میں جابحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

انہوںنے کہاکہ لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا، انارکلی دھماکے سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، جمعیت علماء اسلام کے رضا کار زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کریں۔