چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی رسجا کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد دی

جمعہ 21 جنوری 2022 17:09

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی  کی  رسجا کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رسجا کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد دی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سماء نیوز کے عباس شبیر کو صدر، آج نیوز کے آصف نوید کو سینئر نائب صدر، 92 نیوز کے فہیم اختر ، این این آئی کے حافظ عبید نائب صدور ، افضل جاوید کو ممبر گورننگ باڈی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران کا انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے، آزاد، فعال اورمتحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :