امریکی بحریہ نے ایران کا دھماکا خیزموادلے جانے والا جہازروک لیا

یمن کی طرف جانے والے جہاز سے 40 ٹن یوریا کھاد برآمدکرلی،امریکی بحریہ کا بیان

پیر 24 جنوری 2022 12:06

امریکی بحریہ نے ایران کا دھماکا خیزموادلے جانے والا جہازروک لیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) امریکی بحریہ نے 40 ٹن کھاد لے جانے والے ایک جہاز کوبین الاقوامی پانیوں میں روک لیا ہے۔اس کھاد کو دھماکا خیزمواد کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس جہاز کو ایران سے اسی بحری راستے سے لے جایا جارہا تھا جو اس سے قبل یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو ہتھیار اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے جہازپر سوار ہوکر اس کی مکمل تلاشی لی ہے۔اسی جہاز کو گذشتہ سال ہزاروں ہتھیار لے جاتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور منگل کے روز خلیج عمان میں بین الاقوامی پانیوں میں جہاز کو روکنے کے بعد اسے یمن کے ساحلی محافظوں کے حوالے کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک امریکی گائیڈڈ میزائل جنگی جہازاور گشت کرنے والے جہاز نے ایران سے نقل وحمل کرنے والیاس بے ریاست بحری جہاز کوروکا تھا۔

بحرین میں موجود امریکا کے پانچویں بحری بیڑے نے کہا کہ تاریخی طور پر یمن میں حوثیوں کو ہتھیاروں کی آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والے راستے پریہ جہاز سفر کررہا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے جہاز سے 40 ٹن یوریا کھاد برآمد کی ہے۔یہ زرعی مقاصد کے استعمال کے لیے ایک کیمیائی مرکب ہے مگراس کودھماکا خیز مواد کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :