عرب لیگ میں واپسی کے لیے شام کے منتظر ہیں، مصر

شام کی حکومت کے ایسے اقدامات کے منتظر ہیں جو اس کی عرب لیگ میں واپسی کو آسان بنائیں،وزیرخارجہ

پیر 24 جنوری 2022 12:06

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے عرب لیگ میں واپس آنے اور عرب قومی سلامتی کی حمایت کرنے والا عنصر بننے کے لیے دمشق کی طرف سے مثبت اقدامات کا منتظر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شکری نے عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی کے ساتھ عمانی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اس مقصد کے حصول کے لیے عرب بھائیوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ ہم شام کی حکومت کے ایسے اقدامات کے منتظر ہیں جو اس کی عرب لیگ میں واپسی کو آسان بنائیں۔

متعلقہ عنوان :