عقیل آرائیں پی ٹی آئی ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی کے والد کے انتقال پر پی ٹی آئی دمام کا اظہار تعزیت

Urooj Asghar عروج اصغر منگل 25 جنوری 2022 11:27

عقیل آرائیں پی ٹی آئی ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی کے والد کے انتقال پر پی ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) عقیل آرائیں ڈپٹی سیکرٹری اوورسیز  انٹرنیشنل چیپٹرز ،  پاکستان تحریک انصاف کے والد کے ایصال ثواب کے لئے پاکستان تحریک انصاف دمام ریجن کی جانب  سے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔
اس خصوصی تعزیتی نشست کا انعقاد پی ٹی آئی دمام ریجن کی الیکٹڈ باڈی نے صدر پی ٹی آئی راجہ فرہاد کے آفس میں کیا ۔

 
 جس میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی سرکردہ حضرات نے بھی شرکت کی ، اور مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین  کے صبرو استقامت کے لئے دعائیں کی۔
 میاں مرتضیٰ صاحب سر پرست اعلی  پاکستان عوامی تحریک نے اجتماعی دعا کی سعادت حاصل کی ۔
تعزیتی نشست میں شرکت کرنے والے دیگر شرکا میں نزاکت علی گجر سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب، راجہ فرہاد صاحب صدر تحریک انصاف دمام ، محمّد افضل بٹ صاحب سینئر نائب صدر تحریک انصاف دمام، سردار محمّد الطاف انفارمیشن سیکرٹری،  افتخار احمد دین صاحب ویلفیئر سیکرٹری دمام ،  عامر بٹ  فنانس سیکرٹری ، ملک الحسن  کھرانہ  یوتھ سیکرٹری ، پروفیسرامین طاہر شہباز    اور دیگر نے اپنااظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی  کے والد محترم کے انتقال کا پوری کمیونٹی کو انتہائی دکھ اور افسوس  ہے۔

(جاری ہے)

بلاشبہ یہ امر ربی ہے اور ہم سب کا عقیدہ کامل ہے ۔
مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب عقیل آرائیں کے ساتھ ہیں اور انکے والد کی مغفرت کے لئے پوری کمیونٹی پروردگار باری تعالی کے حضور دعا گو ہے ۔