حکومت یوم صد یق اکبرؓ کو سر کاری سطح پرمنانے کااعلان کرے‘مجاہد عبدالر سو ل

سیدنا ابو بکرصد یق رضی اللہ عنہ کی زندگی روشن مینارہ ہے آپ کی تعلیمات امور سلطنت کیلئے مشعل راہ ہیں

بدھ 26 جنوری 2022 11:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ حکومت یوم صد یق اکبرؓ کو سر کاری سطح پرمنانے کااعلان کرے، سیدنا ابو بکرصد یق رضی اللہ عنہ کی زندگی روشن مینارہ ہے آپ کی تعلیمات امور سلطنت کیلئے مشعل راہ ہیں،صدیق اکبرؓ نے ختم نبوتؐ کا تحفظ کرتے ہوئے جھوٹے مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کو عبرت کا نشان بنادیا۔

(جاری ہے)

سنی تحریک کے رہنمائو ں سے گفتگوکر تے ہو ئے انہو ں نے کہاکہ حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓکو پوری امت میں منفرد اور نمایاں مقام حاصل ہے،آپ ؓواحد صحابہ ہیں جنکی چار نسلیں حضور نبی کریمﷺکی صحابی ہیں،غار ثور میں تین دن تک صحبت رسالتؐ میں فیضیاب ہونے کا شرف بھی آپ کو تمام صحابہ کرام میں ممتاز کرتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ میری آئمہ خطبا علما مشائخ اور یونیورسٹیوں کالجوں سکولوں و دیگر اساتذہ وذمہ داران سے اپیل ہے اس مہینہ میں یوم سیدنا صدیق اکبرؓ شایان شان طریقہ سے منانے کا انتظام کیا جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو سیدنا صدیق اکبرؓ کی عظمت و شان و خدمات اسلام معلوم ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :